پنجاب بھی آزمائش کی لپیٹ میں، قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا (تحریر: مولانا ڈاکٹر قاسم محمود

ابھی پوری قوم خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلابوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے غم سے بوجھل تھی کہ اب وطن عزیز کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب انہی آزمائشوں سے دوچار ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ اس وقت پنجاب کا ایک بڑا حصہ ایک طرف طوفانی اور ریکارڈ توڑ بارشوں کی وجہ سے ڈوبا ہوا ہے تو دوسری طرف ازلی دشمن بھارت کی شرارت اور آبی جارحیت کے نتیجے میں پنجاب کا ایک بڑا حصہ قہر ناک سیلابی ریلوں کی زد میں ہے۔۔۔۔۔ بے رحم سیلاب راستے میں آنے والی ہر چیز کو بہا کر لے جا رہا ہے۔۔۔۔

یہ پوری قوم و ملت کیلئے انتہائی غم اور فکر و تشویش کا لمحہ ہے۔۔۔۔ اور پوری قوم کی آزمائش کا وقت ہے۔۔۔ قوم کو اس وقت جہاں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے وہاں صدقہ، خیرات اور جذبہ ایثار کے ساتھ کے پی کے اور پنجاب کے اپنے متاثرہ بھائیوں کی امداد کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا بھی وقت کا تقاضا ہے۔۔۔۔ اس شدید تباہی اور نقصانات سے اکیلے حکومت اور ریاست نہیں نمٹ سکتی۔۔۔ پوری قوم کو متحد اور ایک بازو ہونا ہوگا۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان پر رحم فرمائے اور ہر طرح کی افات وبلیات سے اس کی حفاظت فرمائے، آمین یا رب العالمین۔

مولانا ڈاکٹر قاسم محمود
صدر جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی و دیگر ملحقہ ادارہ جات

Leave a Reply