جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم بنارس کراچی

شام کے وقت جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کی عمارت کا ایک دلکش منظر

یہ ادارہ ستر کی دہائی میں ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کے والد گرامی حضرت اقدس مولانا مفتی محمد مظفر الدین علیہ الرحمہ نے قائم کیا۔ اپنے قیام سے 2021 تک اس ادارے سے ہزاروں رجال کار مکمل درس نظامی کے زیور سے آراستہ ہوکر نکلے اور آج وہ ملک و بیرون ملک دین و ملت کی گوناگوں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
2021 میں ادارے نے بزرگوں سے وسیع تر مشاورت کے بعد اپنے نظام تعلیم پر نظرثانی کی اور ایک نئے عزم، نئے نظم اور نئے وژن کے ساتھ تعلیم و تربیت کا آغاز کیا، جس کے بعد سے الحمد للہ جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم میں درج ذیل اہم شعبے بڑی عمدگی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں:
حفافظ ایجوکیشن سسٹم
اس سسٹم کے تحت حفاظ بچوں کو چار سال کے اندر اس انداز میں میٹرک کروائی جاتی ہے کہ اس دوران بچے عربی اور انگلش زبان میں بنیادی مہارت حاصل کر چکے ہوتے ہیں۔ ہمارے اس سسٹم میں عربی زبان کے صرف و نحو، قواعد کا قرآن مجید میں اجرا، عربی جرائد و رسائل کا مطالعہ اور انگریزی گرامر و کنورسیشن پر خصوصی فوکس کیا جاتا ہے۔
القاسم اسکول
اس اسکول کے تحت بچوں کی پرائمری ایجوکیشن پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے تحت بچے تین گریڈز میں پرائمری کی استعداد حاصل کرتے ہیں۔ یہ اسکول حفظ کی کلاسز کیلئے ہے۔
فاسٹ ٹریک حفظ قرآن سسٹم
یہ ہمارے ادارے کا سِگنیچر تعلیمی پروگرام ہے۔ یہ پروگرام صدر جامعہ حضرت مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کے سچے عشق و خدمت قرآن کا عکاس اور آپ کی خصوصی لگن، توجہ، فکر و سوچ کا حاصل ہے۔ آپ نے سالہا سال کی فکرمندی کے بعد یہ نظام وضع کیا ہے۔ اس نظام کا مقصد کم سے کم مدت کے اندر بچوں کو پختہ حفظ قرآن کروانا ہے۔ اس نظام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بچوں کی استعداد میں اضافہ کرتا ہے۔ کمزور سے کمزور ترین استعداد کا حامل بچہ بھی اس نظام میں آکر بتدریج مختصر مدت میں اعلیٰ استعداد تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ بھی اس نظام کی خوبی ہے کہ لاابالی بچے بھی اس نظام میں آکر اپنی دلچسپی اور جذبے سے حفظ قرآن کرنے لگتے ہیں۔ الحمد للہ فاسٹ ٹریک حفظ قرآن سسٹم کے تحت بچے چار ماہ سے لیکر زیادہ سے زیادہ صرف سولہ ماہ کے اندر پورا قرآن مجید حفظ کرسکتے ہیں۔
المظفر کمپیوٹر لیب
جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ اسکلز بھی سکھانے پر یقین رکھتا ہے، تاکہ بچے نصابی تعلیم کے ساتھ ہنر مند بھی بنیں، اس مقصد کیلئے کمپیوٹر لیب قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں کو کمپیوٹر کے تمام کورسز کروائے جاتے ہیں۔
لینگویج انسٹیٹیوٹ
جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم میں قائم اس شعبے میں عربی، انگریزی اور چائنیز زبان سکھائی جاتی ہے، تمام زبانیں متعلقہ ماہرین کی سرپرستی میں سکھائی جاتی ہیں۔
مارشل آرٹ
بچوں کو پروفیشنل کراٹے اور مارشل آرٹ کی ٹریننگ کیلئے ایک پروفیشنل ٹرینر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، الحمد للہ جامعہ کے طلبہ وقتا فوقتا کراچی لیول کے اتھیلٹکس مقابلوں میں بھی شرکت کرتے اور نمایاں کامیابی حاصل کرکے آتے ہیں۔

Leave a Reply