شفیق الامہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کا دور افتادہ پہاڑی علاقے میں قائم معیاری ادارہ

شفیق الامہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں ملک کے انتہائی دور افتادہ پہاڑی علاقہ ڈنہ تحصیل الائی ضلع بٹگرام میں الحمدللہ کئی ادارے علاقے کے غریب عوام کے بچوں اور بچیوں کو مکمل فری دینی و عصری تعلیم اور مختلف اسکلز کی عملی تربیت فراہم کرنے میں شب و روز کوشاں ہیں۔
ان اداروں میں ممتاز الحسن ہاؤس آف دی ہوپ ایسا ادارہ ہے جس میں رواں سال بونیر، سوات، بٹگرام میں آنے والے بدترین سیلاب میں یتیم ہونے والے بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ مکمل کفالت کا انتظام ہے۔
علاوہ ازیں مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کے زیر انتظام علاقے کے بچوں اور بچیوں کیلئے کمیونٹی اسکول بھی قائم ہے، جس کی بہترین تعلیمی کارکردگی کے باعث الحمدللہ محکمہ تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے اسے اپنی سرپرستی میں لیا ہے۔ گزشتہ سال کے تعلیمی میقات (سیشن 2024/5) کے دوران الحمدللہ اس اسکول کو ایجوکیشن منسٹری کی جانب سے Appreciation for Outstanding Performance یعنی کارکردگی کی پذیرائی کا لیٹر بھی مل چکا ہے۔ الحمدللہ ادارہ اس سال بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
اس کمیونٹی اسکول کی یہ تعلیمی کاردگی علاقے کیلئے باعث فخر ہے۔ یہ سب بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی، مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کے جذبہ اخلاص، وژن، ہمہ وقت سرپرستی و فکرمندی اور اسکول کی متحرک و فعال ٹیم کی شبانہ روز مخلصانہ محنتوں کا نتیجہ ہے۔ رب تعالیٰ یہ کوششیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور علاقے میں علم کی روشنی کے اس چراغ کو تقویت عطا فرمائے، آمین۔
زیر نظر تصاویر ادارے کے سالانہ امتحانات میں کامیاب اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کی ہیں، تقریب میں علاقہ عمائدین، بچوں کے سرپرست حضرات اور ادارے کے اساتذہ کرام اور بچوں نے شدید سردی کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave a Reply