ابھی دل و دماغ غزہ کے المناک حالات اور وطن عزیز میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کے باعث غم و اندوہ سے بوجھل تھے کہ آج افغانستان کے مشرقی حصے میں آنے والے ہولناک زلزلے کی خبر نے اس رنج و الم کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اس زلزلے نے نہ صرف سینکڑوں قیمتی جانیں چھین لیں بلکہ درجنوں دیہات کو صفحۂ ہستی سے مٹا کر ایک دلخراش منظر پیش کیا ہے۔ یہ المیہ صرف افغان عوام ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے دکھ، صدمے اور غم کا مشترکہ لمحہ ہے۔ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے سب متاثرین پر رحمت فرمائے، جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔
مولانا ڈاکٹر قاسم محمود
صدر جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم و دیگر ملحقہ ادارہ جات

