مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ، صدر جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم

شفیق الامہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود ایک غیرروایتی فکر و نظر رکھنے والے عالم دین ہیں، آپ ممتاز دینی دانشگاہ جامعہ دار العلوم کراچی کے فاضل اور شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی کے شاگرد ہیں۔

آپ کے والد وقت کے بڑے عالم دین جامع المنقول و المعقول محسن الائی حضرت مولانا مفتی محمد مظفرالدین تھے، جنہوں نے 1975 میں جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کی بنیاد رکھی، یہ ادارہ دیکھتے ہی دیکھتے ملک کا ایک معروف دینی تعلیمی مرکز بن گیا۔ 2007 میں حضرت مفتی صاحب کی رحلت تک یہ ادارہ نہ صرف دینی تعلیم و تربیت بلکہ سیاست و سماج اور فلاح و بہبود عامہ کے ایک بڑے مرکز میں ڈھل چکا تھا۔

والد محترم کی وفات کے بعد حضرت مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ نے جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی، مدرسہ تعلیم القرآن میٹروول سمیت کراچی اور الائی میں ان تمام اداروں کا نظم و نسق سنبھالا جو آپ کے والد محترم نے قائم کیے تھے۔ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے اپنے والد کے چھوڑے ہوئے مشن کو اپنے وژن، بصیرت، حکمت اور تدبر سے آگے بڑھایا اور خدمات کا دائرہ وسیع کردیا۔ آج الحمدللہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کے زیرقیادت و سرپرستی ملک بھر میں دینی و عصری تعلیم، اسکلز ڈیوپلمنٹ، فلاح عامہ اور ہیلتھ جیسے شعبوں میں تیس سے زائد مراکز انسانی خدمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply